کراچی کے علاقے صدر کی فیلڈ اسٹریٹ میں پہلی ایمبولینس لین بنا دی گئی ہے۔
ڈی سی جنوبی نے بتایا کہ اس لین کی تعمیر کے لیے فیلڈ اسٹریٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہنگامی رسائی اور جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جنوبی کی دیگر سڑکوں پر بھی ہنگامی رسائی کے لیے لینیں بنائی جائیں گی۔