• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی: مراد علی شاہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھپکیاں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کو بدترین شکست دلانے والے وزیر دفاع کا بیان کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سندھ کو پاکستان سے الگ کر سکتا ہے اور نہ ہی جغرافیہ بدل سکتا ہے، سندھ متحد اور پاکستان کے ساتھ رہے گا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ بوکھلاہٹ 9 مئی کے بعد شروع ہوئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد پاس کی، اس قرارداد میں بڑی تفصیل سے ماضی اور حال پر بات کی گئی ہے، 624 بی سی کے نقشے میں سندھ کا نقشہ تھا، سندھ کے مسلمانوں اور ہندؤں نے ساتھ مل کر جدوجہد کی تھی، 1947 میں ہمارا ملک بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں سندھو دریا میں یا تو پانی بہے گا یا مودی تمہاری خون بہے گا۔ ہم سندھو دریا کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، ہماری فورسز بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید