• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی دعوت دی، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاقِ جمہوریت کی دعوت دی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والوں کو تنقید کا کوئی حق نہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور کرنے والوں سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیگل کاغذ کہاں ہیں، ٹریبونل کے لیے کتنے کیس تیار کیے ہیں، جب عدالتیں ان سے ثبوت مانگتی ہیں تو یہ تاریخیں مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی غلطی کو چھپانے کے لیے الزام لگانا قابلِ مذمت ہے، ان کے ہر قول و فعل میں تضاد ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعا ت کا مزید کہنا تھا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شروع کی گئی مہم قابلِ مذمت ہے۔

قومی خبریں سے مزید