پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا، دھماکا گیس پائپ لائن کے ساتھ نصب بم سے کیا گیا۔
اس سے قبل پولیس نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، بارودی مواد ڈیڑھ کلو گرام وزنی تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان ایک آئی اِی ڈی پائپ لائن کے ساتھ چھوڑ کرگئے تھے، چھوڑا گیا ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
گزشتہ روز حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی تھی۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کے متاثرہ حصے کو عوامی تحفظ کے لیے الگ کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے تین اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔