کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13-ڈی ون میں مکان پر مبینہ قبضے کی کوشش کی گئی، واقعے کی ویڈیو میں فائرنگ ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔
متاثرہ رہائشی کا کہنا ہے کہ وہ مکان میں 40 سال سے رہ رہے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے کہا کہ کچھ افراد کورٹ آرڈر کے ساتھ آئے، بیلف بھی ان کے ہمراہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جھگڑے کے دوران پولیس پہنچی اور حالات کو قابو کیا، تاہم منظرعام پر کچھ ویڈیوز آئی ہیں جن کی چھان بین کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے کہا کہ ویڈیو میں ایک شخص کو اسلحہ لوڈ کرتے دیکھا گیا ہے، کوشش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔