• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان بھیجا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید