مصنّف: منیر راہی
صفحات: 576
قیمت: 500روپے
ناشر: وصال ہاؤس، کبیر والا، ضلع خانیوال۔
فون نمبر: 4436074 - 0308
زیرِ نظر کتاب کے مصنّف، منیر راہی شاعر بھی ہیں اور ادیب بھی۔ ان کے دو شعری مجموعے ہیں، جب کہ ایک کتاب مضامین اور خاکوں پر مشتمل ہے۔ منیر راہی کو لفظ’’محبّت‘‘ سے(اور شاید اس جذبے سے بھی) بہت محبّت ہے کہ اُن کی ہر کتاب کا محور و مرکز محبّت ہی ہے۔
ان کی اس کتاب میں اُن کی نوکری کی کہانی کے علاوہ افسانے، کالمز، خاکے اور تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ کتاب چھے ابواب میں تقسیم کی گئی ہے اور ہر باب کسی نہ کسی خوبی کو آشکار کرتا ہے۔ مرزا غالب، علّامہ اقبال، مجید امجد، منیر نیازی، احمد فراز، سلیم کوثر، قدیر طاہر اور شاکر حسین شاکر کے فکر و فن پر ان کے مضامین نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
نیر، راہی کا اندازِ تحریر بہت سہل اور متاثرکُن ہے۔ علّامہ اقبال کی نظم’’ جبریل و ابلیس‘‘ کا فکری و فنی تجزیہ بھی بہت دل نشیں انداز میں کیا گیا ہے۔ ہم نے منیر راہی کی شاعری بھی پڑھی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ اُن کی نثر نے زیادہ متاثر کیا۔