• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ: صدف غوری

صفحات: 192

قیمت: 800 روپے

ناشر: اردو سخن، اردو بازار، چوک اعظم، لیہ۔

فون نمبر: 7844094 - 0302

زیرِ نظر کتاب کی مصنّفہ کا تعلق بلوچستان سے ہے، وہ شاعرہ بھی ہیں اور صحافی بھی۔ اِن دونوں حوالوں سے اُن کی شناخت ہے۔ تقریباً 13کتابیں لکھ چُکی ہیں۔ اُن کی کچھ غزلیں گلوکاروں نے بھی گائی ہیں، لیکن ہمیں ان کی شاعری میں کچھ کجی نظر آئی۔ ایسا لگتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی شاعری اور کتاب پر نظرِ ثانی نہیں کی۔

زیرِ نظر مجموعہ حمدوں، نعتوں، مناقب، غزلوں اور نظموں سے آراستہ ہے۔ جن افراد نے ان کی شاعری کو ہم سے زیادہ توجّہ سے پڑھا ہے، اُنہوں نے صدف غوری کو ایوارڈ و اعزازت سے بھی نوازا ہے، لیکن بہرحال اِس کتاب کی شاعری نے کچھ زیادہ متاثر نہیں کیا، اسے ہماری کوتاہ علمی بھی کہا جاسکتا ہے۔ 

دوست محمّد ہجران نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’صدف غوری کی شاعری دل کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے۔ ہجر کی گہرائیوں اور وصال کی لطافتوں کو جس اندازمیں اُنہوں نے اپنے اشعار میں سمویا ہے، وہ نہ صرف قاری کو متاثر کرتا ہے بلکہ اسے خود اپنی زندگی کی کہانیوں سے بھی جوڑدیتا ہے۔‘‘

سنڈے میگزین سے مزید