مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلوں میں منشیات فروشی کے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
سی سی ڈی کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔
سی سی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔