• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے کو نوٹس جاری

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست پر پی ایچ اے سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق کی جانب سے اسموگ کی روک تھام سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ناصر باغ میں درخت کاٹے گئے ہیں، اس سے پہلے کینٹ میں بھی بوہڑ کا درخت کاٹا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمیشہ درخت کٹ جانے کے بعد معافی مانگ لی جاتی ہے، عدالت ناصر باغ میں درختوں کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر مزید کارروائی 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید