پنجاب کے علاقے تلہ گنگ سے افغان شاخت یافتہ دہشت گرد قاسم عرف حسن کو گرفتار کر لیا گیا جس کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سیکیورٹی حکام کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ وہ سال پہلے افغانستان سے لکی مروت میں آیا، سرہ درگہ میں 2025 میں طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس نے جہاد کی طرف دعوت دی۔
دہشت گرد نے مزید کہا کہ کمانڈر ارمانی نے مجھے فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے۔
گرفتار دہشت گرد نے کہا کہ کمانڈر ارمانی کے مشورے پر تنظیم میں واپس چلا گیا، تنظیم میں کمانڈر ارمانی نے نئے لوگ تلاش کرنے کے لیے کہا، میں نے 5 بندے کمانڈر ارمانی کے حوالے کیے، فی بندہ مجھے 10ہزار روپے ملے۔
گرفتار دہشت گرد نے مزید کہا کہ ستمبر میں پنجاب چلا گیا جس کا مقصد لڑکے تلاش کرنا اور انہیں تنظیم میں شامل کرنا تھا۔ پنجاب میں کچھ دن گزارنے کے بعد مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔