• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں خودکش حملہ آور بھی ہلاک گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہو گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

قومی خبریں سے مزید