• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کردیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےچالان کیے گئے۔

ترجمان پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی پر 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 950 روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران 23 ہزار 904 گاڑیاں صوبے کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، قوانین پر عمل درآمد کےلیے ڈرونز کا استعمال بھی شروع کیا گیا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کےعلاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے جبکہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر1 دن میں 28 ہزار چالان ہوئے جبکہ 4312 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ شہری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کےلیے قوانین پر عمل کریں۔

قومی خبریں سے مزید