• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
-- فوٹو: جنگ
-- فوٹو: جنگ

برطانیہ میں شدید برفباری کی وارننگ جاری کردی گئی، درجہ حرارت منفی دو ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے وسیع علاقوں میں نمایاں برفباری کا امکان ہے جس سے روزمرہ زندگی اور سفر شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

ڈبلیو ایکس اور میٹ ڈیسک کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے لے کر شمالی انگلینڈ تک ایک طاقتور برفانی سلسلہ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

اس دوران درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی ہے، جو اس موسم کے معمول سے 9 ڈگری کم ہے جبکہ برفباری کی رفتار تقریباً 5 ملی میٹر فی گھنٹہ اندازہ کی جارہی ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں شمال مغربی اور شمال مشرقی انگلینڈ کے ساتھ ساتھ نارتھ مڈلینڈز  کے علاقے بھی شامل ہیں۔

موسمیاتی ماہرین نے پینائن پہاڑی سلسلے میں خاص طور پر شدید برفانی جھکڑوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ سلسلہ، کمبریا، نارتھ یارکشائر، ویسٹ یارکشائر، ساؤتھ یارکشائر، لنکاشائر، گریٹر مانچسٹر، چیشائر، ڈربی شائر اور اسٹافورڈ شائر تک پھیلا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط اور تازہ ترین وارننگز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید