• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردی ایجنڈے کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کا بل اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق بائیلوجیکل اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن سے متعلق بل اور پاکستان انسٹیٹوٹ برائے مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکنالوجی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اقلیتی حقوق کمیشن بل پیش کریں گے۔  صدر کی جانب سے واپس بھیجے گئے اقلیتی حقوق کمیشن بل کو دوبارہ زیرِ غور لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ سید نوید قمر سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل پیش کریں گے۔

نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حمید دو اہم بل پیش کریں گی۔

اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل آج مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ طاہرہ اورنگزیب اخوت انسٹیٹیوٹ 2023 بل پیش کریں گی۔ ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ ملک میں امن و امان اور سلامتی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید