• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

فائل فوٹو، وزیراعظم شہباز شریف
فائل فوٹو، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہتر کاروبار اور مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔

ٹیکس شعبے میں اصلاحات کے ورکنگ گروپ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین نے جامع تجاویز دی ہیں، جنہیں قابلِ عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی بنا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت پہلے دن سے برآمدات میں اضافے کے لیے معاشی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے نجی شعبے کے ماہرین کی پیش کردہ تجاویز کو قابل عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید