سیاسی جماعت ……
میری جماعت عوامی حقوق کی حقیقی جدوجہد کرے گی۔
میں نے مجو کو خوشخبری سنائی۔ اُس نے بے پروائی سے پوچھا:
کیا تمہارے پاس پارٹی چلانے کیلئے فنڈز ہیں؟
فنڈز کی ضرورت نہیں۔میں نے اعتماد سے کہا۔
ہم سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی و انتخابی مہم چلائیں گے۔
مجو:ضرور تمہارے پاس تگڑے امیدوار ہونگے؟
میں: سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہی ہمارے امیدوار ہیں۔
مجو، سٹپٹا کر: اور تمہاری پارٹی کے کارکن؟
میں، مسکرا کر:سوشل میڈیا فالوورز ہی میرے کارکن ہیں۔
’’پھر تو تم صرف سوشل میڈیا پر وزیر اعظم بن سکتے ہو۔‘‘
مجو نے قہقہہ لگایا۔
میں نے بھنا کر اُسے بلاک کر دیا۔