• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے علاقے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

غزہ کے علاقے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان اجتماعی شادی کی تقریب نے خوشی کے رنگ بکھیر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ازدواجی زندگی کا آغاز کیا۔

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ رفح اور خان یونس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے۔ 

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کے ابتدائی 50 دن میں 357 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز حماس کی جانب سے حوالے کی گئی باقیات آخری دو اسرائیلی یرغمالیوں کی نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید