• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ایک ہفتے میں موسم سرما کا تیسرا طوفان

اے ایف پی
اے ایف پی

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آگیا۔

سرد ہواؤں، بارشوں اور برف باری سے پنسلوینیا، اِلینوائے، مشیگن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔

نیو یارک کے ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے جبکہ برف کے باعث پھسلن سے ریاست میسوری کی شاہراہوں پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برف باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق 9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے اور برف باری کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید