• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: عدالتی نظام میں اصلاحات کا منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا

 
ڈیوڈ لیمی(تصویر سوشل میڈیا)۔
ڈیوڈ لیمی(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

برطانیہ کے جسٹس سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے عدالتی نظام میں اصلاحات کا منصوبہ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا۔ 

ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ 3 برس سے کم سزا والے جرائم کے مقدمات میں جیوری ٹرائلز کو ختم کر دیا جائے گا، قتل، ڈکیتی اور زیادتی جیسے مقدمات اب بھی جیوری کے سامنے جائیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت مقدمات کے فیصلے جیوری ٹرائلز کی نسبت 5 گنا تیزی سے نمٹائے جاسکیں گے۔ 

ڈیوڈ لیمی کے مطابق رضاکار کمیونٹی مجسٹریٹس جو بیشتر کرمنل کیسز سے نمٹتے ہیں ان کا کام بڑھ جائے گا، 2028 تک زیر التوا مقدمات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اصلاحات نہ کی جائیں تو اگر ایک شخص پر آج فرد جرم عائد ہوتی ہے تو مقدمہ 2030 تک شروع نہیں ہوسکتا، زیادتی کے ہر 10 میں سے 6 متاثرین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تاخیر کے سبب وہ مقدمے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید