امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے اور کچھ کامیابی بھی ملی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا حل نکالا جائے گا کہ یوکرین مطمئن ہو، اُسے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ضمانت مل سکے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ یوکرینی معیشت کی تعمیر نو اور خوشحال ملک بننے میں بھی مدد دے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، 8 جنگیں رُکوا چکا نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔