کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کچھ امریکی تجاویز کو قبول اور کچھ کو مسترد کیا ہے۔
امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوئے۔ اس حوالے سے ماسکو سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کیلئے جتنی بار ضرورت ہوئی روس امریکی مذاکرات کاروں سے ملنے کو تیار ہے۔
کریملن کے مطابق یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، یہ پہلی بار تھا کہ ان امریکی تجاویز پر براہ راست تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے کچھ تجاویز قبول کیں اور کچھ کو مسترد کیا، یہ معمول کا مذاکراتی عمل تھا۔