• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی

عدالت عالیہ پشاور نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ 

درخواست کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے کی تھی۔

فیصلے میں پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے خلاف علی امین گنڈاپور کی درخواست خارج کردی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کی درخواست میں الیکشن رولز 94 کو چیلنج کیا گیا تھا، وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممبران کو آزاد قرار دیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن بتائے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے یا نہیں۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر پہلے پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی بینچ اور پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کہا تھا کہ نظرثانی درخواستوں پر آئینی بینچ نے فیصلہ دیا، اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے۔

اس موقع پر عدالت عالیہ پشاور نے فیصلے محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے سب کو سن لیا ہے، اس معاملے میں آرڈر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید