گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے دنیا کے 10 محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں آئس لینڈ کو محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔
گلوبل پیس انڈیکس کی طرف سے کی جانیوالی درجہ بندی کے دوران دنیا کی تقریبا سو فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا، محفوظ ترین ممالک میں جرائم کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔
جبکہ فوجی معاملات، اندرونی تنازعات، سیاسی عدم استحکام، مضبوط سماجی بہبود کا نظام، تعلیم، انصاف کا نظام اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں اور مضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مذکورہ محفوظ ترین ممالک میں آئس لینڈ پہلے نمبر پر ہے جو 2008 سے اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ یہاں کے باشندوں کی متوقع عمر 82.6 سال ہے، یورپی یونین میں یہ شرح 80.9 ہے۔
آئر لینڈ اس درجہ بندی میں دوسرے جبکہ آسٹریا تیسرے نمبر پر رہا۔
چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ، پانچویں پر سنگاپور، سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر، پرتگال ساتویں، ڈنمارک آٹھویں، سلووینیا نویں اور ملائیشیا کو 10ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔