ذمے داری ……
رات عجیب خواب دیکھا۔ میں ایک پُراسرار شہر میں تھا،
شہر، جہاں کسی کو اپنی ذمے داریوں کی پروا نہیں تھی۔
ڈاکٹرز میڈیسن کے بجائے موٹیویشنل لیکچرز دے رہے تھے،
وکلا سیاسی تجزیے، موٹر مکینک باغبانی کرتے دکھائی دیے،
ہیرسیلون میں ایک حکیم صاحب کھڑے تھے،
نائی سبزی بیچ رہا تھا، قصائی نے دھوبی کا کام شروع کر دیا۔
درسی کتابوں کے ناشر نوٹ چھاپ رہے تھے،
ادیب ایکٹر بن گئے، میئر نے محکمہ پولیس سنبھال لیا۔
اچانک نیند ٹوٹ گئی… میں ہڑبڑا کر اٹھا بیٹھا۔
کھڑکی سے صبح کی روشنی اندر آرہی تھی،
اور کھڑکی کے باہر موجود شہر بالکل ویسا ہی تھا،
جیسا میں نے پراسرار خواب میں دیکھا تھا۔