• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن کی بے حسی بے نقاب: برطانوی شاہی جوڑے کیخلاف عوام کا غصہ بڑھنے لگا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ونڈسر میں نئی رہائش فاریسٹ لاج میں منتقلی پر مقامی عوام ناراض نظر آ رہے ہیں۔

ونڈسر کے علاقے میں سیکیورٹی اور انتظامی تبدیلیوں کے باعث عام عوام کی روزمرہ کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس پر ونڈسر کے رہائشی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد کے نتیجے میں علاقے کی کچھ سڑکیں بند اور قریبی کرسمس ٹری فارم تک عوام کی رسائی محدود کر دی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ونڈسر میں مقیم دو خاندانوں، شاہی جوڑے کے ہمسائیوں کو اِن مشکلات کے سبب اپنی رہائش تبدیل کرنی پڑی ہے جو مقامی سطح پر ایک سخت اقدام سمجھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کے اِن اقدامات کو بعض حلقوں نے اختیارات اور مراعات کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ بند کی گئی سڑکیں اور زمین عوامی ملکیت ہیں اور ان پر اس طرح کی پابندیاں غیر مناسب ہیں۔

شاہی جوڑے کی ونڈسر میں منتقلی نے شاہی خاندان کی مقامی برادری کے ساتھ تعلقات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ 

ناقدین کا ماننا ہے کہ عوامی مفاد کو نظرانداز کرتے ہوئے ایسے فیصلے کیے گئے جن سے مقامی لوگوں کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

شاہی خاندان کی جانب سے اس صورتحال پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید