چین سے منگوائی گئی 17 گرین اور پنک بسیں کوئٹہ پہنچ گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ، نئی بسوں پر 81 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کوئٹہ پہنچائی جانے والی 17 بسوں میں 4 پنک بسیں بھی شامل ہیں جو کوئٹہ شہر میں خواتین کے لیے چلائی جائیں گی۔
یہ بسیں کوئٹہ کے مختلف روٹ پر چلائی جائیں گی۔