اسرائیل کو یورو ویژن 2026ء میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے مقابلے پر اثر انداز ہونے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے نئے قوانین بھی منظور کیے۔
موسیقی کے عالمی مقابلے میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین ، نیدرلینڈز، آئرلینڈ اورسلووینیا نے فیصلے کے خلاف احتجاجاً مقابلے سے دست برداری کا اعلان کیا ہے کیوں کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے۔