• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مزید ملکوں کے شہریوں کے سفر پر پابندیوں کی تیاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکا کی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے H-1B ویزا درخواست گزاروں اور اِن کے H-4 انحصار کرنے والوں کے لیے اسکریننگ کا دائرہ کار مزید سخت کر دیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے H-1B ویزا درخواست گزاروں کے لیے نئی ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز پبلک رکھیں، یہ پالیسی 15 دسمبر سے نافذ ہوگی۔

امریکی حکومت کے مطابق ویزا انٹرویو سے قبل تمام درخواست گزاروں کے آن لائن پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ویزا دینا ایک سہولت ہے، حق نہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید