• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا، شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر بھی جاری کر دیا گیا۔

عدالت نے شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

شہزاد اکبر کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جاچکا ہے۔

این سی سی آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر کے خلاف جولائی 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ریاست اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی پاکستان حوالگی کے لیے برطانیہ سے باقاعدہ درخواست کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید