• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: حکومت کی سخت پابندی نے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی کردی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ  ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔

ایک طرف دو ہزار کا چالان ہے تو دوسری جانب دکانداروں نے بھی موقع غنیمت جان کر ہیلمٹ کے منہ مانگے دام طلب کرنا شروع کر دیے ہیں۔

چند ہفتے قبل تک 5 سو سے 7 سو روپے میں ملنے والا ہیلمٹ دو ہزار سے ہوتا ہوا 4500 تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضعلی انتظامیہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی ممکن بنائے تاکہ وہ مناسب داموں ہیلمٹ خرید سکیں۔

دوسری جانب ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اچانک ہیلمٹ کی خریداری میں اضافے کی وجہ سے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، شہریوں کی شکایات پر بلیک میں ہیلمٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گی ہے۔

قومی خبریں سے مزید