کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔