شہرِ قائد کراچی میں وائرل انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔
کراچی کے اسپتالوں میں وائرل انفیکشنز سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں میں نزلہ اور کھانسی شدت اختیار کرنے سے نمونیا کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے متعدد شہروں میں ڈینگی کے وار بھی جاری ہیں۔
حیدرآباد میں ڈینگی سے 7 سال کی بچی انتقال کر گئی جس کے بعد رواں برس صوبے میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے مزید 173 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔