برطانیہ میں 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔
ہوم آفس نے بتایا ہے کہ گِگ اکانومی کے نام سے جانے جانے والے شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے خلاف ہدف بنا کر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ہونے والوں میں چینی، شہری شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے، مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزراء برطانیہ میں غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر ملک میں آنے والے افراد کو روکا جا سکے۔
ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر تک ایک سال میں 8,232 غیر قانونی کارکنوں کی گرفتاری ہوئی، جو پچھلے 12 ماہ کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہے۔