• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست

برطانیہ کے علاقے ڈربی میں کنٹرول شدہ ایک دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں مشکوک جان کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے احتیاطی طور پر کسی بھی ناخوشگوار ممکنہ واقعے کے پیش نظر تقریباً دو سو کے قریب گھروں کو ایمرجنسی طو رپر خالی کرا لیا جس سے مکینوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا کہ چالیس اور پچاس سال کی عمر کے دو مشکوک افراد کو دھماکے کے بعد ولکن اسٹریٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، دونوں پولینڈ کے شہری بتائے جاتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس اور انٹیلی جنس ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن میں کیمونٹی کے لیے علاقے کو محفوظ قرار دیا گیا مگر احتیاطی طور پر لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ چوبیس گھنٹے تک گھروں سے دور رہیں۔

سپرنٹنڈنٹ ربیکا ویبسٹر کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے پولیس نے ایک سفید رنگ کی وین بھی قبضے میں لی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید