فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی، حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کی ہے۔
خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کی گئی۔
قبضے میں لیے گئے موبائل فونز اور گاڑی کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تفتیش جاری ہے۔