• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ٹرین ڈرائیورز کا ساتھی کی برطرفی کیخلاف ہڑتال کو طول دینے کا اعلان

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برطانیہ میں ٹرین ڈرائیوروں کی طرف سے اپنے ساتھی کی برطرفی کے خلاف جاری ہڑتال کو مزید 48 گھنٹوں تک طول دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

لندن سے برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلانے والے ڈرائیور کی برطرفی کے خلاف ٹرین ڈرائیوروں نے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

ایک منیجر کے سامنے ڈرائیور کی طرف سے اس امر کا اعتراف کیا گیا تھا کہ وہ کنٹرولز پر سو گیا تھا، مگر یونین کی طرف سے مذکورہ ڈرائیور کی حمایت کی گئی ہے۔

اس مسئلے پر دوسری مرتبہ 48 گھنٹوں کے لیے واک آﺅٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ احتجاج کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ کارکن کو غیر منصفانہ طریقے سے برخاست کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ٹرین ڈرائیور نے کچھ بھی غلط نہیں کیا جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور کو حفاظتی مسئلے پر ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے برطرف کیا گیا۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ہڑتال کے باعث مسافروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید