غزہ کے محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں میں اب تک 373 فلسطینی شہید جبکہ 970 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق غزہ میں 2 سال میں اسرائیلی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 70 ہزار 360 ہو گئی ہے۔
اکتوبر 2023ء کے اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 47 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 52 فیصد ضروری ادویات اور 70 فیصد لیبارٹریز میں سہولتیں موجود نہیں ہیں۔