• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے: عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

پاکستان میں فلڈ ڈیزاسٹر 2025 کے لیے عطیات کی تقریب سے خطاب میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان کا بھی چین دوسرا گھر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے  ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ چین ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ عوامی رابطوں کی بدولت ہمارے ہاں چین کی ثقافت پروان چڑھ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید