انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔
پرابوو سوبیانتو صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی جبکہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔