• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی درخواست

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی(فائل فوٹو)۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی(فائل فوٹو)۔

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کوئٹہ میں امن امان کی صورتحال نازک اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے باعث بھی عوام نے کوئٹہ سے نقل مکانی کی ہے۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے، بلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہونے میں صرف 9 مہینے باقی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید