• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کےقتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔

ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی چار ملزمان نے کی، چوتھے کی تلاش جاری ہے، ملزمان پر مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے ملی تھی۔

ڈاکٹر وردہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات تھیں، 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئیں۔

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی نے احتجاج کرکے فوارہ چوک پر شاہراہ قراقرم بلاک کردی۔

مقتولہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور پر رکھوایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید