• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت …

میں اپنی بلی کو گود میں لیے گھر سے نکلا۔

عین دروازے کے سامنے ایک نوکیلا پتھر پڑا تھا۔

میں نے پتھر کو ٹھوکر ماری، تو وہ بیج سڑک پر جا گرا۔

دوسرے روز ایک ٹینکر سڑک سے گزرا۔

ڈرائیور نے ٹائر کو پتھر سے بچانے کی کوشش کی،

تو ٹرک گٹر پر چڑھ گیا، اور ڈھکن چٹخ گیا۔

تیسرے روز خاکروب نے کچرا ٹھکانے لگانے کے لئے ڈھکن

مزید کھسکا دیا۔ چوتھے روز ایک نشئی ڈھکن لے کر چلتا بنا۔

پانچویں دن میں اور مجو بیٹھے حکومت کو کوستے رہے،

چھٹے روز… میری بلی گٹر میں گر گئی،

ساتویں روز میں نے اپنی بلی کی تصویر کے پاس ایک پھول رکھا،

اور اپنے خرچ سے نیا ڈھکن لگوا دیا۔

تازہ ترین