انڈونیشیا کےدارالحکومت جکارتا میں ایک عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جکارتا سے پولیس کے مطابق 7 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 22 اموات ہوئی ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
آگ ممکنہ طور پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے سے لگی، آگ بھجانے کے بعد کولنگ اور عمارت کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عمارت ایگری کلچرل ڈرون سروس کمپنی کے زیرِ استعمال تھی۔