• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 

طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید