آسٹریلیا دنیا بھر میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اطلاق ہوگیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں اب 16 سال سے کم عمر بچے انسٹاگرام، ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اپنے بیان میں کہا کہ اکثر سوشل میڈیا بالکل بھی سوشل نہیں ہوتا۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اکثر دھوکے بازی اور آن لائن فراڈ کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔