وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
قطر کے قومی دن پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امیر قطر کی قیادت میں برادر ملک کی نمایاں ترقی پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، قطر میں مقیم پاکستانی برادر ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہبازشریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا پر عزم ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، پاکستان کے قطرکے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔