مقبولیت……
اُسے پہلی بار ایک غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔
رہا ہونے کے بعد وہ ٹک ٹاک پر شاعری کرنے لگا،
اور جلد شاعر کی حیثیت سے مقبول ہوگیا۔
دوسری بار معمولی جھگڑے کے کیس میں گرفتار ہوا۔
رہا ہونے کے بعد یوٹیوب پر سیاسی ولاگ کرنے لگا،
اور یوٹیوبر کے طور پر مقبول ہوگیا۔
تیسری گرفتاری مخالفین کو دھمکانے کے الزام میں ہوئی،
رہائی ہوئی، تو وہ ایک سماجی کارکن بن گیا۔
چوتھی بار منی لانڈرنگ کے الزام میں پکڑا گیا۔
اس بار رہا ہوا، تو سارے شاعر، یوٹیوبر، سماجی کارکن اکٹھے کیے،
ایک سیاسی جماعت بنائی،
اور لیڈر کے طور پر مقبول ہوگیا۔