• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی زیتون کے تیل کا معیار اسپین سے بہتر ہے: احسن اقبال

 
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد زمین چائے کی کاشت کے لیے موزوں ہے، پاکستانی زیتون کے تیل کا معیار اسپین کے زیتون سے بہتر ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میں چائے کی کمرشلائزیشن اسٹریٹجی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چائے کی مقامی پیداوار زرِ مبادلہ بچانے اور برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چائے کی درآمد پر سالانہ 65 کروڑ ڈالرز کا خطیر زرِمبادلہ خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چائے کی پیداوار صرف آغاز ہے، مکمل ویلیو چین کو فعال بنا کر اربوں ڈالرز کما سکتے ہیں، اڑان پاکستان کے تحت 26 زرعی کلسٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیکجنگ اور برانڈنگ کے مؤثر اقدامات سے پاکستانی چائے عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرے گی، حکومت کی کوشش برآمدات بڑھانے اور درآمدات کم کرنے پر مرکوز ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت 1000 زرعی سائنسدانوں اور محققین کو چین میں جدید تربیت کے لیے بھیج چکی ہے، یہ سائنسدان زرعی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک میں زرعی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آم اور کھجور پاؤڈر تیار کر کے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، عالمی معیار کے مطابق ہے، زیتون کا تیل پاکستان کے لیے ایک نئی برآمدی راہداری ثابت ہو سکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید