وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پالیسی کمیٹی کے ساتھ ڈیجیٹل پالیسی، ٹیکنالوجی اور گورننس پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں سوشل سیفٹی، خواتین اور بچوں کی آن لائن سیفٹی پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آن لائن فراڈز، ان سے بچاؤ کے حفاظتی پروٹوکولز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔